مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَدَّ عَبْدًا آبِقًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو مفرور غلام کو واپس لے کے آئے
حدیث نمبر: 6858
عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ : أَتَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ بِأَبَاقٍ مِنْ عَبِيدِ الْيَمَنِ فَقَالَ : الْأَجْرُ وَالْغَنِيمَةُ . قَالَ : قُلْتُ : أَمَّا الْأَجْرُ ، فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الْغَنِيمَةُ ؟ قَالَ : أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا عَنْ كُلِّ رَأْسٍ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو رِيَاحٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یمن سے مفرور غلام لے کے آیا ، تو انہوں نے فرمایا : اجر بھی ملے گا اور غنیمت بھی ملے گی ، راوی کہتے ہیں : میں نے کہا: جہاں تک اجر کا معاملہ ہے ، تو اس کا تو ہمیں پتہ ہے ، غنیمت سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے فرمایا : ہر ایک غلام کی طرف سے چالیس درہم ( انعام ملے گا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوریاح ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔