حدیث نمبر: 6846
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ كِتَابٍ يُلْقَى بِمَضْيَعَةٍ مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَائِكَةً يَحُفُّونَهُ بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيُقَدِّسُونَهُ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلِيًّا مِنْ أَوْلِيَائِهِ يَرْفَعُهُ مِنَ الْأَرْضِ وَمَنْ رَفَعَ كِتَابًا فِيهِ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ رَفَعَ اللَّهُ اسْمَهُ فِي عِلِّيِّينَ وَخَفَّفَ عَنْ وَالِدَيْهِ الْعَذَابَ ، وَإِنْ كَانَا كَافِرَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی تحریر زمین پر گر جاتی ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف فرشتوں کو بھیج دیتا ہے ، تو وہ اپنے پروں کے ذریعے اسے ڈھانپ دیتے ہیں اور اسے پاک و صاف کر دیتے ہیں ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے ولیوں میں سے ایک ولی اس کی طرف بھیج دیتا ہے ، جو اسے زمین سے اٹھاتا ہے ، اور جو شخص بھی ایسی تحریر اٹھاتا ہے ، جس میں اللہ تعالیٰ کا کوئی اسم موجود ہو تو اللہ تعالیٰ ” علیین “ میں اس کا نام بلند کرتا ہے ، اور اس کے ماں باپ سے عذاب میں تخفیف کر دیتا ہے ، اگرچہ اس کے ماں باپ کافر ہی کیوں نہ ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6846
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (403)»