مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ الشُّفْعَةُ . باب: شفعہ کا بیان
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ : أَنْشَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ مِائَةَ قَافِيَةٍ كُلَمَّا مَرَرْتُ بِبَيْتٍ قَالَ : " هِيهِ " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ : " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْأُمَوِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَنُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَذَكَرَهُ فِي الضُّعَفَاءِ وَقَالَ : يَنْفَرِدُ عَنِ الثِّقَاتِ بِالْمَوْضُوعَاتِ . عَلَى أَنَّ هَذَا الْحَدِيثَ قَدْ صَحَّ مِنْ غَيْرِ طَرِيقِهِ . ¤سیدنا یزید بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو امیہ بن ابوصلت کے ایک سو اشعار سنائے ، جب بھی میں آپ کو کوئی شعر سناتا ، تو آپ فرماتے : اور سناؤ ! آپ نے اسی محفل میں یہ بات ارشاد فرمائی : ” پڑوسی ، اپنے قرب ( یعنی پڑوس ) کا زیادہ حق دار ہوتا ہے “ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید اموی ہے اور وہ متروک ہے ، اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس کا ذکر کتاب ” الضعفاء “ میں کیا ہے وہ یہ کہتے ہیں : یہ ثقہ راویوں سے موضوع روایت نقل کرنے میں منفرد ہے ، اگرچہ یہ حدیث دوسرے حوالوں سے مستند طور پر منقول ہے ۔