مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ الشُّفْعَةُ . باب: شفعہ کا بیان
حدیث نمبر: 6792
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ مَا كَانَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ التَّمَّارُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پڑوسی ، اپنے قرب ( یعنی پڑوس ) کا زیادہ حق رکھتا ہے ، خواہ وہ جو بھی ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن کثیر تمار ہے اور وہ متروک ہے ۔