مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ . باب: بنجر زمین کو آباد کرنا
حدیث نمبر: 6784
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَحْيَا مَوَاتًا مِنَ الْأَرْضِ فِي غَيْرِ حَقِّ مُسْلِمٍ فَهُوَ لَهُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص زمین میں سے بنجر حصے کو آباد کرتا ہے ، جو کسی مسلمان کا حق نہ ہو ، تو وہ زمین اس کی ہو گی اور کسی کو ظلم کے طور پر وہاں پودا لگانے ( یا زمین غصب کرنے ) کا حق نہیں ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔