مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ . باب: بنجر زمین کو آباد کرنا
حدیث نمبر: 6783
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْأَرْضُ أَرْضُ اللَّهِ ، وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللَّهِ ، مَنْ أَحْيَا مَوَاتًا فَهِيَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ساری زمین ، اللہ کی زمین ہے اور سارے بندے ، اللہ کے بندے ہیں ، جو شخص بنجر زمین کو آباد کرتا ہے ، وہ اس کی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔