حدیث نمبر: 6774
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْطَى أُمَّهُ حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ حَيَاتَهَا فَمَاتَتْ ، فَجَاءَ إِخْوَتُهُ، فَقَالُوا : نَحْنُ فِيهَا شَرَعٌ سَوَاءٌ . فَأَبَى ، فَاخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُمْ مِيرَاثًا . قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی والدہ کو کھجوروں کا ایک باغ زندگی بھر کے لئے دے دیا ، اس خاتون کا انتقال ہو گیا ، اس شخص کے بھائی آئے اور بولے : ہم اس باغ میں برابر کے حصہ دار ہیں ، تو اس شخص نے انکار کر دیا ، ان لوگوں نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باغ کو ان لوگوں کے درمیان وراثت کے اصولوں کے مطابق تقسیم کر دیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6774
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح