مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَالِ الْعَبْدِ . باب: غلام کے مال کا حکم
حدیث نمبر: 6773
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّ مَالَكَ لِي ، وَلَكِنِّي قَدْ تَرَكْتُهُ لَكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو نَعِيمٍ النَّخَعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَبُو حَاتِمٍ ، وَنَسَبَهُ أَحْمَدُ إِلَى الْكَذِبِ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے اپنے ایک غلام کو آزاد کیا اور پھر فرمایا : اگرچہ تمہارا مال میری ملکیت ہے ، لیکن میں اسے تمہارے لئے چھوڑتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم نخعی ہے ، جسے ابن حبان اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ، امام أحمد نے اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔