مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْهَدِيَّةِ . باب: ہدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 6719
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَّاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " تَهَادَوْا ، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُضَعِّفُ الْحُبَّ ، وَتَذْهَبُ بِغَوَائِلِ الصَّدْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُعْرَفْ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ایک دوسرے کو تحفے دو ! کیونکہ تحفہ محبت کو بڑھا دیتا ہے اور سینے کے شر ( اور فساد ) کو رخصت کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جو معروف نہیں ہے ۔