مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْهَدِيَّةِ . باب: ہدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 6718
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " تَهَادَوْا تَزْدَادُوا حُبًّا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَكَذَلِكَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَيْزَارِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” ایک دوسرے کو تحفے دو ! تمہاری باہمی محبت زیادہ ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مثنی ابوحاتم ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، عبیداللہ بن عیزار نامی راوی کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ۔