حدیث نمبر: 6682
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اضْمَنُوا سِتَّ خِصَالٍ أَضْمَنْ لَكُمُ الْجَنَّةَ " . قَالُوا : وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لَا تَظْلِمُوا عِنْدَ قِسْمَةِ مَوَارِيثِكُمْ . وَأَنْصِفُوا النَّاسَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ . وَلَا تَجْبُنُوا عِنْدَ قِتَالِ عَدُوِّكُمْ . وَلَا تَغُلُّوا غَنَائِمَكُمْ . وَامْنَعُوا ظَالِمَكُمْ عَنْ مَظْلُومِكِمْ " . قُلْتُ : سَقَطَتِ السَّادِسَةُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو ! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ کیا ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وراثت کی تقسیم کے وقت تم ظلم نہ کرو ، اپنی ذات کے حوالے سے لوگوں سے انصاف کرو ، دشمن کے ساتھ جنگ کے وقت بزدلی نہ کرو ، مال غنیمت میں خیانت نہ کرو ، اور ظالم کو مظلوم ( پر ظلم کرنے ) سے روکو “ ۔ ( مصنف فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : چھٹی چیز اس میں ذکر نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6682
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8082)»