مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَوَى أَنْ لَا يَقْضِيَ دَيْنَهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ نیت کرتا ہے ، کہ وہ اپنا قرض ادا نہیں کرے گا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَدَانَ دَيْنًا ، وَهُوَ يَنْوِي أَنْ يُؤَدِّيَهُ أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَقِّهِ . وَمَنِ اسْتَدَانَ دَيْنًا ، وَهُوَ لَا يَنْوِي أَنْ يُؤَدِّيَهُ فَمَاتَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : ظَنَنْتُ أَنِّي لَا آخُذُ لِعَبْدِي بِحَقِّهِ . فَيُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ فَيُجْعَلُ فِي حَسَنَاتِ الْآخَرِ ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ سَيِّئَاتِ الْآخَرِ ، فَتُجْعَلُ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص قرض لیتا ہے اور وہ یہ نیت رکھتا ہے کہ وہ اُسے ادا کرے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالی اس کی طرف سے اس کے ذمہ لازم حق کو ادا کروا دے گا ، اور جو شخص قرض لیتا ہے اور اس کی یہ نیت ہی نہیں ہوتی کہ وہ اسے ادا کرے گا ، اور وہ پھر اسی حالت میں مرجاتا ہے ، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ یہ فرمائے گا : تم نے یہ گمان کیا تھا کہ میں اپنے بندے کا حق اسے نہیں دلواؤں گا ؟ پھر اس شخص کی نیکیاں لی جائیں گی اور دوسرے شخص کی نیکیوں میں شامل کر دی جائیں گی ، اور اگر اس شخص کی نیکیاں نہیں ہوں گی ، تو دوسرے شخص کے گناہ لے کر اُس کے گناہوں میں شامل کر دیے جائیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔