مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكَلَامِ فِي الرُّوَاةِ . باب: راویوں کے بارے میں کلام کرنا
حدیث نمبر: 662
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ : خَطَبَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " حَتَّى مَتَى تُرْعَوْنَ عَنْ ذِكْرِ الْفَاجِرِ ، هَتِّكُوهُ حَتَّى يَحْذَرَهُ النَّاسُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ حَسَنٌ ، رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، وَاخْتُلِفَ فِي بَعْضِهِمُ اخْتِلَافًا لَا يَضُرُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ کب تک فاجر کے ذکر کے حوالے سے پریشان رہو گے ؟ تم اُس کا پردہ فاش کرو ! تاکہ لوگ اُس سے بچ کے رہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، معجم اوسط اور معجم صغیر کی سند حسن ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے ۔