مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا . باب: سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْوَزَّانِ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى فِي السُّوقِ فِي الصَّيَارِفَةِ ، فَقَالَ : يَا مَعْشَرَ الصَّيَارِفَةِ ، أَبْشِرُوا . قَالُوا : بَشَّرَكَ اللَّهُ بِالْجَنَّةِ بِمَا تُبَشِّرُنَا يَا أَبَا مُحَمَّدٍ . قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَبْشِرُوا بِالنَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَالْقَاسِمُ قَالَ الذَّهَبِيُّ : أَظُنُّ تَفَرَّدَ عَنْهُ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ . قُلْتُ : وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ . ¤قاسم بن عبدالواحد وزان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفی کو بازار میں سونے چاندی کا لین دین کرنے والوں کے درمیان دیکھا ، وہ فرما رہے تھے : اے سونا چاندی کا لین دین کرنے والے لوگو ! تم یہ اطلاع حاصل کرو ان لوگوں نے کہا: اے ابومحمد ! اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کی خوشخبری سنائے اس چیز کی وجہ سے ، جس کی آپ ہمیں اطلاع دینے لگے ہیں ، تو سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تم لوگ ( یعنی جو سود کا کام کرتے ہیں ) جہنم کی اطلاع حاصل کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور قاسم نامی راوی کے بارے میں امام ذہبی نے یہ فرمایا ہے میرا یہ خیال ہے کہ فضل بن حسین جحدری اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے ۔