حدیث نمبر: 6558
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعَدِيَّ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ يُفْتِي بِالدِّينَارِ بِالدِّينَارَيْنِ ، فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ ، وَأَغْلَظَ لَهُ الْقَوْلَ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ أَحَدًا يَعْرِفُ قَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِي مِثْلَ هَذَا يَا أَبَا أُسَيْدٍ ، فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ : أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ ، وَصَاعُ حِنْطَةٍ بِصَاعِ حِنْطَةٍ ، وَصَاعُ شَعِيرٍ بِصَاعِ شَعِيرٍ ، وَصَاعُ مِلْحٍ بِصَاعِ مِلْحٍ ، لَا فَضْلَ بَيْنَ شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ " . ¤ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : هَذَا شَيْءٌ كُنْتُ أَقُولُهُ بِرَأْيِي ، وَلَمْ أَسْمَعْ فِيهِ شَيْئًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوزبیر مکی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما دو دینار کے عوض میں ایک دینار کے ( کے لین دین جائز ہونے کا ) فتویٰ دیتے تھے ، سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں سخت کلمات استعمال کیے ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اے ابواسید ! میں یہ گمان نہیں کرتا تھا کہ کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میرے رشتے کو جانتے ہوئے میرے بارے میں اس طرح کے کلمات کہے گا ، تو سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” دینار کے عوض میں دینار کا لین دین ، درہم کے عوض میں درہم کا لین دین ، گندم کے ایک صاع کے عوض میں گندم کا ایک صاع ، جو کے ایک صاع کے عوض میں جو کا ایک صاع ، نمک کے ایک صاع کے عوض میں نمک کا ایک صاع ( لین دین کیا جائے گا ) ان دونوں کے درمیان کوئی اضافی ادائیگی نہیں ہو گی “ ۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : یہ فتوی میں اپنی رائے کے حوالے سے دیا کرتا تھا ، میں نے اس بارے میں کوئی روایت نہیں سنی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6558
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/19)»