مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ . باب: ام ولد کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6523
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : إِنَّ جَارِيَةً لِي قَدْ أَرْضَعَتِ ابْنًا لِي ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَبِيعَهَا فَمَقَتَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ ، وَقَالَ : لَيْتَهُ يُنَادِي : مَنْ أَبِيعُهُ أُمَّ وَلَدِي ؟ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
علقمہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میری ایک کنیز نے میرے بیٹے کو دودھ پلایا ہے اب میں اُسے فروخت کرنا چاہتا ہوں تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور فرمایا : عنقریب یہ شخص یہ اعلان کرے گا کہ میں اپنی ام ولد کس کو فروخت کروں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔