مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ ، أَوْ نَخْلًا مُؤَبَّرَةً . باب: اس شخص کا بیان ، جو کوئی غلام فروخت کرتا ہے اور اس غلام کا مال بھی موجود ہوتا ہے یا وہ کھجور کا درخت فروخت کرتا ہے ، جس کے ( پھل کی ) پیوندکاری ہو چکی ہوتی ہے
حدیث نمبر: 6516
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَاعَ مَمْلُوكًا ، وَلَهُ مَالٌ ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ ، فَالدَّيْنُ عَلَى الْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْبَائِعُ عَلَى الْمُشْتَرِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَادَةَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عُبَادَةَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کوئی غلام فروخت کرے اور اس غلام کا مال موجود ہو یا اس کے ذمہ قرض ہو ، تو قرض کی ادائیگی فروخت کرنے والے کے ذمہ ہو گی البتہ اگر فروخت کرنے والے نے خریدار کے ذمہ شرط عائد کر دی ہو ، تو حکم مختلف ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اسحاق بن یحیی بن عبادہ نے اپنے دادا سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔