مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ . باب: جانور کے عوض میں جانور کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6509
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الدُّورِيَّ ، فَقَدْ وُثِّقَ وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے عوض میں جانور ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو مقری ہے اگر تو یہ دوری ہے ، تو پھر اس کی توثیق کی گنی ہے اور حدیث صحیح ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے اور تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں امام طبرانی کی سند ضعیف ہے ۔