مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ . باب: جانور کے عوض میں جانور کو فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6508
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے عوض میں جانور کو ادھار فروخت کرنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن دینار ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔