مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ ، وَالْمَضَامِينِ ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ . باب: ملاقیح ، مضامین ، اور حبل الحبلہ کی بیع
حدیث نمبر: 6504
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ حَبَلِ الْحَبَلَةِ قَالَ : " عَلَى الَّذِي فِي بَطْنِ النَّاقَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبید بن نضلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حمل کے حمل ( کی بیع ) سے منع کیا ہے ، آپ نے ارشاد فرمایا ہے : ( یا راوی کہتے ہیں : ) اس پر جو اونٹنی کے پیٹ میں موجود ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور
یہ روایت ” مرسل “ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔