مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الثَّمَرَةِ أَكْثَرَ مِنْ سَنَةٍ . باب: ایک سال سے زیادہ ( کے بعد ادائیگی کی شرط پر ) پھل فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6499
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ سَنَتَيْنِ ، أَوْ ثَلَاثَةً ، أَوْ يَشْتَرِي فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِكَيْلٍ ، أَوْ تُبَاعُ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو یا تین سال کی شرط پر کھجور کا درخت فروخت کیا جائے یا کھجور کے درخت پر لگے ہوئے پھل کو آدمی مخصوص ماپ کے عوض میں خرید لے ، یا پھل کو اس کے پک کر تیار ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب چیزوں سے منع کیا ہے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔