حدیث نمبر: 6498
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : لَا يَصْلُحُ السَّلَفُ فِي الْفَصِيحِ وَالشَّعِيرِ وَالسُّلْتِ حَتَّى يُفْرَكَ ، وَلَا فِي الْعِنَبِ وَالزَّيْتُونِ وَأَشْبَاهِهِ حَتَّى يُمَجَّجَ ، وَلَا ذَهَبًا عَيْنًا بِوَرِقٍ دَيْنًا ، وَلَا وَرِقًا دَيْنًا بِذَهَبٍ عَيْنًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں فصیح ، جو اور سلت میں ” سلف “ درست نہیں ہے ، جب تک انہیں الگ نہیں کیا جاتا اور کشمش اور زیتون اور اس طرح کی دیگر چیزوں میں بھی درست نہیں ہے ، جب تک وہ میٹھے نہیں ہو جاتے ، اور چاندی کے عوض میں سونے کا ادھار لین دین ، یا سونے کے عوض میں چاندی کا ادھار لین دین درست نہیں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6498
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن