مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ التَّسْعِيرِ . باب: نرخ مقرر کرنا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، سَعِّرْ لَنَا . فَقَالَ : " بَلْ أَدْعُو اللَّهَ " . ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ سَعِّرْ لَنَا . فَقَالَ : " بَلِ اللَّهُ يَرْفَعُ وَيَخْفِضُ ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَيْسَتْ لِأَحَدٍ عِنْدِي مُظْلَمَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں آپ نے فرمایا : جی نہیں ! بلکہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دوں گا پھر وہ شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( جی نہیں ! ) بلکہ اللہ تعالیٰ ( قیمتوں کو ) بلند کرتا اور پست کرتا ہے اور مجھے یہ امید ہے کہ جب میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا ، تو میں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی ہوئی ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔