مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ التَّسْعِيرِ . باب: نرخ مقرر کرنا
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا لَهُ : لَوْ قَوَّمْتَ لَنَا سِعْرَنَا فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُقَوِّمُ - أَوِ الْمُسَعِّرُ - إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أُفَارِقَكُمْ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي مَالٍ ، وَلَا نَفْسٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قیمتیں زیادہ ہو گئیں تو لوگوں نے آپ کی خدمت میں گزارش کی کہ اگر آپ ہمارے لئے قیمتوں کا تعین کر دیں ( تو یہ مناسب ہو گا ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ قیمتیں مقرر کرنے والا ہے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے تا ہم مفہوم یہی ہے ) مجھے یہ امید ہے کہ جب میں تم سے جدا ہوؤں گا تو تم میں سے کوئی ایک شخص مجھ سے مال یا جان کے حوالے سے کسی زیادتی کا مطالبہ کرنے والا نہیں ہو گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔