مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ مَا لَمْ يُقْبَضْ . باب: اس چیز کو فروخت کرنا جو قبضے میں نہ ہو
حدیث نمبر: 6463
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ : سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَقُولُ - ، وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ - : كُنْتُ أَبْتَاعُ التَّمْرَ مِنْ بَطْنٍ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُمْ : بَنُو قَيْنُقَاعَ ، وَابْتَعْتُهُ بِرِبْحٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " يَا عُثْمَانُ ، إِذَا اشْتَرَيْتَ فَاكْتَلْ ، وَإِذَا بِعْتَ فَكِلْ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو منبر پر خطبے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ” میں یہودیوں کے خاندان سے کھجوریں خریدا کرتا تھا جنہیں بنو قینقاع کہا: جاتا تھا میں منافع کے عوض میں انہیں فروخت کر دیتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا : اے عثمان ! جب تم خریداری کرو تو ماپ لیا کرو اور جب فروخت کرو تو ماپ کر دو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔