مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيَانِ الْأَجْرِ . باب: معاوضے کا بیان
حدیث نمبر: 6454
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ اسْتِئْجَارِ الْأَجِيرِ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ أَجْرُهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ فِيمَا أَحْسَبُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کسی مزدور کو مزدور رکھا جائے جب تک اس کے سامنے اس کا معاوضہ واضح نہیں کر دیا جاتا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ میرے خیال میں ابراہیم نخعی نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔