مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ كَسْبِ الْأَمَةِ . باب: کنیز کی کمائی
حدیث نمبر: 6428
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَرْفَعُهُ قَالَ : " لَا تَسْتَغِلُّوا الْأَمَةَ إِلَّا أَمَةً صَنَاعَ الْيَدَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّهْشَلِيُّ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” کنیز کی قیمت زیادہ نہ کرو البتہ اس کنیز کا معاملہ مختلف ہے ، جو کوئی دست کاری جانتی ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مالک بن سلیمان نہشلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔