مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ بَاعَ الْعِنَبَ مِنَ الْعُصَاةِ . باب: جو شخص گناہ گار لوگوں کو انگور فروخت کر دے
حدیث نمبر: 6415
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ حَبَسَ الْعِنَبَ أَيَّامَ الْقِطَافِ حَتَّى يَبِيعَهُ مِنْ يَهُودِيٍّ ، أَوْ نَصْرَانِيٍّ ، أَوْ مَنْ يَتَّخِذُهُ خَمْرًا ، فَقَدْ تَقَحَّمَ النَّارَ عَلَى بَصِيرَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ ؛ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : حَدِيثُهُ يَدُلُّ عَلَى الْكَذِبِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ، انگور نہ اتارے یہاں تک کہ وہ ان کو کسی یہودی یا عیسائی کو یا کسی ایسے شخص کو فروخت کرے جو شراب بناتا ہو تو ایسا شخص جانتے بوجھتے ہوئے آگ میں داخل ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن عبدالکریم ہے ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث جھوٹ پر دلالت کرتی ہے ۔