مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا . باب: شراب اور اس کی قیمت کا بیان
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ يُكَنَّى أَبَا تَمَّامٍ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ يَا أَبَا تَمَّامٍ " . فَقَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَأَسْتَنْفِقُ ثَمَنَهَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ ثَمَنَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عامر بن ربیعہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ، جن کی کنیت ابوتمام تھی ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا مشکیزہ تحفے کے طور پر پیش کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے ابوتمام ! اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا میں اس کی قیمت استعمال کر سکتا ہوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک جس نے اس کے پینے کو حرام قرار دیا ہے اس نے اس کی قیمت کو بھی حرام قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔