حدیث نمبر: 6401
وَعَنْ كَيْسَانَ أَنَّهُ كَانَ يَتَّجِرُ بِالْخَمْرِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَأَنَّهُ أَقْبَلَ مِنَ الشَّامِ ، وَمَعَهُ خَمْرٌ فِي الزُّقَاقِ يُرِيدُ بِهَا التِّجَارَةَ ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي قَدْ جِئْتُكَ بِشَرَابٍ جَيِّدٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا كَيْسَانُ ، إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ " . قَالَ : أَفَنَبِيعُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ وَحُرِّمَ ثَمَنُهَا " . فَانْطَلَقَ كَيْسَانُ إِلَى الزُّقَاقِ فَأَخَذَ بِأَرْجُلِهَا ، ثُمَّ أَهْرَقَهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ كَيْسَانَ ، وَهُوَ مَسْتُورٌ ، وَفِي رِوَايَةِ الطَّبَرَانِيِّ : أَفَلَا أَبِيعُهَا مِنَ الْيَهُودِ ؟ فَقَالَ : " إِنَّ بَائِعَهَا كَشَارِبِهَا " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں وہ شراب کی تجارت کیا کرتے تھے ایک مرتبہ وہ شام سے آئے تو ان کے ساتھ شراب کے مشکیزے بھی تھے ، جن کی تجارت کا ارادہ تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں آپ کے پاس بڑی عمدہ قسم کی شراب لے کے آیا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے کیسان تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اسے فروخت کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے اور اس کی قیمت ( دونوں کو ) حرام قرار دیا گیا ہے ، تو سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ ان مشکیزوں کی طرف گئے اور پھر انہوں نے انہیں نیچے کی طرف سے پکڑ کے انہیں بہا دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نافع بن کیسان ہے اور وہ مستور ہے امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : کیا ہم اسے یہودوں کو فروخت نہ کر دیں ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے فروخت کرنے والا اسے پینے والے کی مانند ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6401
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/19) اخرجه احمد فى المسند (335/4)»