مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا . باب: شراب اور اس کی قیمت کا بیان
عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْبُنَانِيِّ قَالَ : كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنِّي أَشْتَرِي هَذِهِ الْحِيطَانَ يَكُونُ فِيهَا الْعِنَبُ ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَبِيعَهَا كُلَّهَا عِنَبًا حَتَّى نَعْصِرَهُ فَقَالَ : عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ تَسْأَلُنِي ؟ ! سَأُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ رَفَعَ إِلَى السَّمَاءِ ، ثُمَّ أَكَبَّ وَنَكَتَ فِي الْأَرْضِ وَقَالَ : " الْوَيْلُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ " . فَقَالَ عُمْرُ رَحِمَهُ اللَّهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ أَفْزَعَنَا قَوْلُكَ : الْوَيْلُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ! فَقَالَ : " لَيْسَ عَلْيَكُمْ مِنْ ذَلِكَ بَأْسٌ إِنَّهُمْ لَمَّا حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ ، فَيُذِيبُونَهُ فَيَبِيعُونَهُ ، فَيَأْكُلُونَ ثَمَنَهُ ، وَكَذَلِكَ ثَمَنُ الْخَمْرِ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ " . ¤ قُلْتُ : لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي النَّهْيِ عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الْوَاحِدِ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤عبدالواحد بنانی بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ موجود تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن ! میں نے یہ باغ خریدا ہے ، جس میں انگور ہوتے ہیں ہم ان سب کو انگور کی شکل میں فروخت نہیں کر سکتے ہیں کچھ کو نچوڑنا پڑتا ہے ، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تم مجھ سے شراب کی قیمت کے بارے میں دریافت کرنا چاہ رہے ہو ؟ میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران آپ نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور پھر اسے جھکا لیا اور زمین سے کچھ کریدنے لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا : بنی اسرائیل کے لئے بربادی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کے اس فرمان نے ہمیں پریشان کر دیا ہے کہ بنی اسرئیل کے لئے بربادی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس بربادی میں سے تم پر کچھ نہیں آئے گا ان لوگوں پر چربی کو حرام قرار دیا گیا تو وہ لوگ اسے پگھلا کر اسے فروخت کر دیتے تھے اور اس کی قیمت کھایا کرتے تھے اسی طرح تم لوگوں پر شراب کی قیمت حرام ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد نے شراب کی قیمت کی ممانعت کے بارے میں نقل کیا ہے لیکن وہ روایت اس کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالواحد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔