مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي ، وَبَيْعِ الْحَاضِرِ . باب: ( منڈی سے باہر سوداگروں ) سے ملنے کی ممانعت اور شہری شخص کا ( دیہاتی ) کی کوئی چیز فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6372
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَعُوا النَّاسَ يُصِبْ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ ، فَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ أَخُوكَ فَانْصَحْ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
عطاء بن سائب نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” لوگوں کو رہنے دو ! وہ ایک دوسرے سے ( رزق ) حاصل کر لیں گے اور جب تمہارا بھائی تم سے خیرخواہی کا طلبگار ہو ، تو تم اس کی خیرخواہی کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں بھی عطاء بن سائب نامی راوی ہے ۔