مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي ، وَبَيْعِ الْحَاضِرِ . باب: ( منڈی سے باہر سوداگروں ) سے ملنے کی ممانعت اور شہری شخص کا ( دیہاتی ) کی کوئی چیز فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6371
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَعُوا النَّاسَ فَلْيُرْزَقْ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ فَإِذَا اسْتَنْصَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَنْصَحْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
حکیم بن ابویزید ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” لوگوں کو ایسے ہی رہنے دو ! وہ ایک دوسرے کے ذریعے رزق حاصل کر لیں گے اور جب کوئی شخص اپنے بھائی سے خیرخواہی کا طلبگار ہو ، تو اسے اس کی خیرخواہی کرنی چاہیے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں بھی عطاء بن سائب نامی راوی ہے ۔