مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ بَيْعِ الْغَرَرِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ . باب: دھوکے کا سودا اور جس ( قسم کے سودے ) سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6356
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي الْحَكَمِ الثَّقَفِيَّ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسماعیل بن ابوالحکم ثقفی کا معاملہ مختلف ہے اسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے کسی نے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے ۔