مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ كَانَ سَيِّئَ الْحِرْفَةِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو خراب کاریگر ہو
حدیث نمبر: 6318
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِرْفَةِ فَقَالَ : " رَبِّ صَغِيرًا " . فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ : " مُهْرًا أَوْ غُلَامًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ؛ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : وَاهِي الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خراب کاریگری کی شکایت کی ، تو آپ نے فرمایا : تم چھوٹے ( بچے ) کی تربیت کرو میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے فرمایا : خواہ گھوڑے کا بچہ ہو یا لڑکا ہو ، جب وہ چھوٹا ہو ، تو تربیت کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے ابوحاتم کہتے ہیں : یہ واہی الحدیث ہے ۔