مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ السَّمَاحَةِ ، وَالسُّهُولَةِ ، وَحُسْنِ الْمُبَايَعَةِ . باب: نرمی ، سہولت اور اچھے طریقے سے خرید و فروخت کرنا
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ ! كُلُّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ سَهْلٍ قَرِيبٍ " . ¤ قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ : " رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ سَمْحًا إِذَا اشْتَرَى " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَلَى مَنْ تَحْرُمُ النَّارُ " . وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں ، ہر آسان ، نرم ، سہل اور قریب شخص جنتی ہے “ ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیح میں
یہ روایت منقول ہے ” اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو فروخت کرتے ہوئے نرم ہوتا ہے اور خریدتے ہوئے نرم ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ کس شخص پر آگ حرام ہے ؟ “ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زبیری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔