مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
حدیث نمبر: 630
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مِنْ أَفَرَى الْفِرَى : مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ ، وَمِنْ أَفَرَى الْفِرَى : مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے ، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو ( یعنی وہ کوئی جھوٹا خواب بیان کرے ) اور سب سے بڑے جھوٹ میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ کوئی شخص میرے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان کرے ، جو میں نے نہ کہی ہو ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا صرف ابتدائی حصہ منقول ہے ، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔