مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي طَلَبِ الرِّزْقِ وَالْإِجْمَالِ فِيهِ . باب: رزق کی طلب میں میانہ روی اختیار کرنا ، اور اس بارے میں احتیاط کرنا
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ يَوْمَ غَزْوَةِ تَبُوكَ فَحَمِدَ اللَّهَ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي [ وَاللَّهِ ] مَا آمُرُكُمْ إِلَّا مَا أَمَرَكُمْ بِهِ اللَّهُ ، وَلَا أَنْهَاكُمْ إِلَّا عَنْ مَا نَهَاكُمُ اللَّهُ عَنْهُ فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ فَوَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَطْلُبُهُ رِزْقُهُ كَمَا يَطْلُبُهُ أَجْلُهُ ، فَإِنْ تَعَسَّرَ عَلَيْكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ فَاطْلُبُوهُ بِطَاعَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ . ¤سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے موقع پر منبر پر چڑھے آپ نے اللہ تعالی کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! اللہ کی قسم میں تمہیں اس بات کا حکم دیتا ہوں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے اور تمہیں اسی چیز سے منع کرتا ہوں جس اللہ تعالیٰ نے تمہیں منع کیا ہے ، تو تم ( رزق کے ) حصول میں احتیاط سے کام لو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں ابوالقاسم کی جان ہے تم میں سے کسی ایک شخص کو اس کا رزق یوں طلب کرتا ہے ، جس طرح اس کی موت اس کا پیچھا کرتی ہے اگر اس رزق میں سے کسی چیز کے تم تک آنے میں دشواری ہو ، تو تم اسے اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں تلاش کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے ، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔