مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ اتِّخَاذِ الشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: درخت لگانا اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 6265
عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ زَرَعَ زَرْعًا فَأَكَلَ مِنْهُ الطَّيْرُ أَوِ الْعَافِيَةُ كَانَ لَهُ صَدَقَةً " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
خلاد بن سائب نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ” جو شخص کوئی پودا لگاتا ہے اور اس میں سے کوئی پرندہ یا رزق کا طلبگار کوئی بھی ( انسان یا جانور وغیرہ ) کچھ کھاتا ہے ، تو اس شخص کو صدقہ ( کا اجر و ثواب ) حاصل ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔