مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
حدیث نمبر: 620
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَلَهُ عِنْدَهُمَا إِسْنَادَانِ أَحَدُهُمَا رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” میری طرف جھوٹی بات منسوب کرنا ، کسی اور کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے کی مانند نہیں ہے ، جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے گا ، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، ان دونوں صاحبان نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔