مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ النُّهْبَةِ فِي الْعُرْسِ . باب: شادی کے موقع پر ( کھانے کی چیز وغیرہ ) لوٹنا
حدیث نمبر: 6177
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ يَنْهَى عَنِ النُّهْبَةِ فِي الْعُرْسِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُمْرَانَ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ شادی کے موقع پر لوٹنے سے منع کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن حمران ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔