مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْ دَعَا أَخَاهُ فَلْيَقُمْ مَعَهُ حَتَّى يَخْرُجَ . باب: جو شخص اپنے بھائی کی دعوت کرے تو جب وہ شخص جانے لگے تو وہ ( میزبان ) اس کے ساتھ اٹھ کر جائے یہاں تک کہ وہ ( مہمان ، گھر سے ) باہر نکل جائے
حدیث نمبر: 6167
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مِنَ السُّنَّةِ إِذَا دَعَا الرَّجُلُ أَخَاهُ أَنْ يَقُومَ مَعَهُ حَتَّى يَخْرُجَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو صَيْفِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : سنت یہ ہے کہ جب آدمی اپنے بھائی کی دعوت کرے تو وہ اس کے ساتھ اٹھ کر جائے یہاں تک کہ وہ باہر نکل جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوصیفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔