مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَرَادِ . باب: ٹڈی دل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6076
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ قَالَ : اسْتَفْتَتْنِي امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ فَقُلْتُ : هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ؛ عَلَيْكِ بِهِ فَاسْتَفْتِيهِ ، فَانْدَفَعَتْ نَحْوَهُ ، فَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا تَقُولُ قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ ، أَفْتِنِي عَنِ الْجَرَادِ ؟ قَالَ : ذَكِيٌّ كُلُّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
علی بن عبداللہ بارقی بیان کرتے ہیں : مکہ میں ایک خاتون نے مجھ سے مسئلہ دریافت کیا ، تو میں نے کہا: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما موجود ہیں تم ان کے پاس جاؤ اور ان سے مسئلہ دریافت کرو وہ ان کی طرف چلی گئی میں اس خاتون کے پیچھے گیا تاکہ میں سنوں وہ کیا کہتی ہے ؟ اس خاتون نے کہا: اے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ! آپ مجھے ٹڈی دل کے بارے میں حکم بیان کیجے تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مکمل طور پر ذبح شدہ ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔