مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ . باب: گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهُ رَجُلٌ : كَيْفَ يَرَى فِي الضَّبِّ ؟ قَالَ : " أُمَّةٌ مُسِخَتْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ " . ¤ قَالَ : وَدَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ فَرَأَى حَجَّامًا يَحْجُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَرْنٍ فَقَالَ : تُمَكِّنُ هَذَا ؟ مِنْ لَحْمِكَ ؟ فَقَالَ : " هَذَا الْحَجْمُ خَيْرَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ گوہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : ایک امت مسخ ہو گئی تھی باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : عیینہ بن بدر اندر آیا اس نے ایک پچھنے والے کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگ کے ذریعے پچھنے لگا رہا تھا اس نے دریافت کیا : کیا آپ اسے اپنے گوشت کے ساتھ ایسا کرنے دے رہے ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پچھنے لگوانا ان سب میں بہتر ہے ، جن طریقوں سے تم علاج کرتے ہو ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال ثقہ ہیں ۔