مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَبْرِ الدَّوَابِّ ، وَالتَّمْثِيلِ بِهَا . باب: جانوروں کو باندھ کر مارنے ، یا ان کا مثلہ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6025
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَرْمُونَ حَمَامَةً فَقَالَ : " لَا تَتَّخِذُوا الرُّوحَ غَرَضًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ انصار کے پاس سے ہوا جو ایک کبوتری پر تیراندازی کر رہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” کسی ذی روح چیز کو نشانہ نہ بناؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔