حدیث نمبر: 5983
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ : شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَخَالَفَتِ امْرَأَتِي حَيْثُ غَدَوْتُ إِلَى الصَّلَاةِ إِلَى أُضْحِيَتِي فَذَبَحَتْهَا فَصَنَعَتْ مِنْهَا طَعَامًا . قَالَ : فَلَمَّا صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَانْصَرَفْتُ إِلَيْهَا جَاءَتْنِي بِطَعَامٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ فَقُلْتُ : أَنَّى هَذَا ؟ فَقَالَتْ : أُضْحِيَتُكَ ذَبَحْنَاهَا وَصَنَعْنَا لَكَ مِنْهَا طَعَامًا لَتَغَدَّى مِنْهَا إِذَا جِئْتَ قَالَ : فَقُلْتُ لَهَا : وَاللَّهِ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ هَذَا لَا يَنْبَغِي . قَالَ : فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ : " لَيْسَتْ بِشَيْءٍ فَضَحِّ " . قَالَ : فَالْتَمَسْتُ مُسِنَّةً فَمَا وَجَدْتُهَا . قَالَ : " فَالْتَمِسْ جَذَعًا مِنَ الضَّأْنِ فَضَحِّ " . قَالَ : فَرَخَّصَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْجَذَعِ مِنَ الضَّأْنِ فَضَحَّى بِهِ حَيْثُ لَمْ يَجِدِ الْمُسِنَّةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں عید کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا راوی کہتے ہیں : جب میں نماز کے لئے چلا گیا تو میری بیوی میرے قربانی کے جانور کی طرف گئی اس نے اسے ذبح کیا اور اس کے ذریعے کھانا تیار کر لیا راوی کہتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھا دی اور میں گھر واپس آیا تو وہ میرے لیے کھانا لے آئی جو تیار ہو چکا تھا میں نے دریافت کیا : یہ کہاں سے آیا ہے ؟ اس نے بتایا میں نے آپ کی قربانی کے جانور کو ذبح کر دیا تھا اور اس کے ذریعے آپ کے لئے کھانا بنا لیا تاکہ جب آپ تشریف لائیں تو کھانا کھا لیں راوی کہتے ہیں : میں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ایسا کرنا مناسب نہیں ہو گا راوی بیان کرتے ہیں : پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے تم دوبارہ قربانی کرو راوی کہتے ہیں : میں نے مسنہ تلاش کیا ، تو وہ مجھے نہیں ملا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم بھیڑ کے بچے کو تلاش کر کے اسے قربان کر دو راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھیڑ کے بچے کے بارے میں رخصت دی تو انہوں نے اس کی قربانی کی ، جب انہیں ” مسنہ “ نہیں ملا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأضاحي / حدیث: 5983
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (45/4)»