مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَنْبَغِي مِنَ اللُّبْسِ ، وَغَيْرِهِ فِي الْعِيدِ . باب: عید کے موقع پر لباس وغیرہ میں سے کیا ہونا چاہیے ؟
حدیث نمبر: 5964
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الرَّجُلِ يَشْتَرِي الْبَدَنَةَ أَوِ الْأُضْحِيَّةَ فَيَبِيعُهَا وَيَشْتَرِي أَسْمَنَ مِنْهَا . فَذَكَرَ رُخْصَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں : جو قربانی کا اونٹ یا جانور خریدتا ہے پھر اسے فروخت کر کے اس سے زیادہ موٹا تازہ جانور خرید لیتا ہے ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس بات کی رخصت کا ذکر کیا ( یعنی ایسا کرنے کی اجازت ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔