مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابُ النَّحْرِ يَوْمَ يَنْحَرُونَ [ وَالْفِطَرِ يَوْمَ يُفْطِرُونَ ] . باب: قربانی کا دن وہ ہوتا ہے جب لوگ قربانی کرتے ہیں اور عید الفطر وہ ہوتا ہے جب لوگ عید الفطر کرتے ہیں
حدیث نمبر: 5965
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " النَّحْرُ يَوْمَ يَنْحَرُونَ ، وَالْفِطَرُ يَوْمَ يُفْطِرُونَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” قربانی کا دن وہ ہوتا ہے جب لوگ قربانی کرتے ہیں اور عیدالفطر کا دن وہ ہوتا ہے جب لوگ عیدالفطر کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے ۔