حدیث نمبر: 5906
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ الْخَزْرَجِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُسَيْدٍ : وَلَهُ بِئْرٌ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهَا : بِئْرُ بُضَاعَةَ قَدْ بَصَقَ فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - فَهِيَ يُبَشِّرُ بِهَا وَيَتَيَمَّنُ بِهَا . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

مالک بن حمزہ بن ابواسید ساعدی خزرجی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے ان کا مدینہ منورہ میں ایک کنواں تھا جس کو بئر بضاعہ کہا: جاتا تھا اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعاب دہن ڈالا تھا تو وہ اس کے حوالے سے خوشخبری دیتے تھے اور اس کے ذریعے برکت حاصل کرتے تھے۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت مکمل روایت کے طور پر تفسیر سے متعلق باب میں سورت بقرہ کی تفسیر میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5906
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح