مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْأَحْزَابِ . باب: مسجد احزاب کا بیان
حدیث نمبر: 5902
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى مَسْجِدَ - يَعْنِي الْأَحْزَابَ - فَوَضَعَ رِدَاءَهُ ، وَقَامَ ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا يَدْعُو عَلَيْهِمْ ، وَلَمْ يُصَلِّ ، ثُمَّ جَاءَ وَدَعَا عَلَيْهِمْ وَصَلَّى . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے راوی کہتے ہیں : یعنی مسجد احزاب میں آئے آپ نے اپنی چادر رکھی اور کھڑے ہو گئے آپ نے اپنے ہاتھ بلند کر کے ان ( یعنی مشرکین کے گروہوں ) کے خلاف دعا کی آپ نے نماز ادا نہیں کی پھر آپ تشریف لائے پھر آپ نے ان کے خلاف دعا کی اور پھر آپ نے نماز ادا کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔